افغان مسئلے کے سیاسی حل کی طرف پیش قدمی کی جائے، پاکستان کا امریکہ کو مشورہ 

افغان مسئلے کے سیاسی حل کی طرف پیش قدمی کی جائے، پاکستان کا امریکہ کو مشورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پاکستان نے تمام فریقین کو خطے میں دہائیوں سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے مسئلے کے سیاسی حل کی طرف بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔اتوار کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ پہنچے تو وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک، امریکا دوطرفہ مشاورتی اجلاس ہوا۔امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ خارجہ  آفتابِ کھوکھر کر رہے تھے۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب کھوکھر نے کہاکہ  پاکستان،وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا-پاکستان نے،تمام فریقین کو خطے میں دہائیوں سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے مسئلے کے سیاسی حل کی طرف بڑھنے کا مشورہ دیا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہاکہ خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔امریکی وفد میں امریکی محکمہ دفاع و اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نمائندگان جبکہ پاکستانی وفد میں وزارتِ دفاع و وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام شامل تھے ۔ وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران  مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال،افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی نمائندے ذلمے خلیل زاد نے کہا کہ خطے میں دیرپا قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان رچرڈ سلینری نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران اعلی سیاسی، عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کرینگے اور افغان امن عمل کو تیز کرنے سے متعلق پاکستان کی اعلی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کے دوران عمران خان کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیاتھا، تاہم ابھی تک وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق واشنگٹن سے اعلان کیا جائے گا۔
مشورہ

مزید :

صفحہ اول -