پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئی،چودھری عدنان

  پی ٹی آئی عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئی،چودھری عدنان

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے ووٹوں اور کارکنوں کی جدوجہد سے اقتدار میں آئی ہے،ہم ہی پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی والے کرپشن کا پیسہ بچانے کیلئے شور مچا رہے ہیں،ان کے مفادات پاکستان کے مفادات سے متصادم ہیں۔

،ان کے مطابق جمہوریت کا مطلب چوری بچانا ہے، انہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔سیاست میں نشیب وفراز اور اچھا برا وقت آتا رہتا ہے لیکن جہد مسلسل سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔65 کی دہائی میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، پاکستانی حکمران کا دنیا میں احترام تھا لیکن ہمارے حکمران ملک کی بجائے اپنے مفاد میں سوچنے لگے۔ انہوں نے چوری کرکے ملک کو اور نظام کو تباہ کر دیا، سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، عوام کا پیسہ بے دردی سے کھایا گیا، عوام کو پیسہ کسی کو ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...