حکومت کرپشن کے خلافزیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،ہمایو ں اختر
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،اپوزیشن اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے مایوسی پھیلانے اور بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے جو قابل مذمت ہے،حکومت معیشت کی زبوں حالی کا سبب بننے والے بلیک ہولز کو بند کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دس ماہ میں ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک بھی مثبت تجویز پیش نہیں کی بلکہ حکومت کو ناکام ثابت کرنے کے لئے مایوسی پھیلانے پر اوور ٹائم لگایا جارہا ہے۔جس نے بھی کرپشن کی اسے پکڑا جائیگا۔
ہے اور اس کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو اسے اپنے معاملا ت کا جواب دینا ہوگا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور کرپشن کا ٹرائیکا ہے اور کرپشن کے بیج کے نا پید ہونے کی وجہ سے دونوں جماعتوں کیلئے اپنی سیاست کو جاری رکھنا محال ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر کئی دہائیاں حکومت کرنے والے پی ٹی آئی کی حکومت سے دس ماہ بعد ہی جواب طلبی کر رہے ہیں، انشا اللہ انہیں وقت آنے پر نہ صرف بھرپور جواب دیا جائے گا بلکہ انہیں عوام کی عدالت میں بھی آنے پر مجبور کریں گے۔