مذاکرات کا دروازہ کھلا، امریکہ افغان تنازع کے حل کیلئے سنجیدہ رہے:طالبان 

مذاکرات کا دروازہ کھلا، امریکہ افغان تنازع کے حل کیلئے سنجیدہ رہے:طالبان 

  



کابل (آئی این پی) افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا ہے کہ امریکہ افغان تنازع کے حل کی بات چیت کیساتھ سنجیدہ رہے،مذاکرات کے حوالے سے درواز ہ کھلا ہے تاہم کسی نتیجے پر پہنچنے کیلئے ہماری بات سننا ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عیدالفطرکی مناسبت سے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ افغان تنازع کے حل کی بات چیت کیساتھ سنجیدہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مذاکرات میں دلیل اور تفہیم کی پالیسی اپنانے کے علاوہ طالبان کی مذاکرات کی تجویز کو قبول کرے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکراتی عمل میں پیشرفت کے حوالے سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کو اہم خیال کرتے ہیں۔ 

افغان طالبان

مزید : صفحہ اول


loading...