ملک میں پہلی مرتبہ معاشرتی مساوات کا رجحان متعارف کرایاگیا، عمران خان کشمیر اور فلسطین کے وکیل: فردوس عاشق

ملک میں پہلی مرتبہ معاشرتی مساوات کا رجحان متعارف کرایاگیا، عمران خان کشمیر ...

  



سیالکوٹ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایس او ایس ویلج سیالکوٹ میں یتیم بچوں کے ساتھ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پہلی دفعہ معاشرتی مساوات کا رحجان لے کر آئی ہے،معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی فلاح وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے،ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کو تعلیم سمیت بہترین بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ایس او ایس ویلج کے بچوں کی انتہائی اعلیٰ تربیت کی جارہی ہے،وجودہ حکومت غیرسرکاری سطح پر فلاحی سرگرمیوں کی بھرپورمعاونت کررہی ہے،موروثی سیاست کے دوافراد نے نومولود بچوں کے واقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے،بچوں پر سیاست کرنے ولوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کو وزیراعظم عمران خان اپنے سائن کئے ہوئے بیٹ بطور عید تحفہ دینگے،یہ واحد حکومت ہے جس نے ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی پناہ گاہیں بنائیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بے کسوں اور یتیموں کی کفالت ایک عظیم عمل ہے،ایس او ایس ویلج سیالکوٹ میں بے سہارا بچوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے،یہاں کے بچے تعلیم حاصل کرکے اچھے شہری بنیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ایس او ایس کے بچوں کیلئے ہرممکن مدد جاری رکھی جائے گی۔دریں اثنائمعاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔مکہ مکرمہ میں او آئی سی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کیخطاب پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول