پٹرول کی قیمت میں اضافہ نااہلی، ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت حکومت کی ناکامی کا ثبوت: شہبا ز شریف 

پٹرول کی قیمت میں اضافہ نااہلی، ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت حکومت کی ناکامی ...

  



اسلام آباد (این این آئی)ساہیوال ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال کے واقعہ پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ لندن سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ میری ہمدردیاں بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ساہیوال واقعہ پر مجرمانہ غفلت کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن نیازی حکومت اس میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بغیر وژن، تجربے اور اہلیت کے ملک چلانے کی اس سے بدترین مثال نہیں ہو سکتی۔

 شہباز شریف

مزید : صفحہ اول