ہائیکورٹ کادو رکنی بینچ آج حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریگا

ہائیکورٹ کادو رکنی بینچ آج حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ...

  



لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کانیا تشکیل دیا گیا دو رکنی بینچ آج (پیر) کے روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کریں گے جبکہ جسٹس محمد وحید خان دو رکنی بنچ میں شامل ہوں گے۔حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کر رہا تھا تاہم حمزہ شہباز نے بنچ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ کیس دوسری عدالت کو بھجوایا جائے۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول