آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شریف فیملی کیکلاف نیب انکوائری حمتی مراحل میں داخل 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شریف فیملی کیکلاف نیب انکوائری حمتی مراحل میں ...

  



لاہور(این این آئی) شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے، پچاس سے زائدا فراد نے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف تحریری بیان جمع کروانے والوں میں بینکنگ ماہرین، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین شامل ہیں۔شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت فیملی کے دیگر ارکین کیخلاف نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ نیب نے 50 سے زائد افراد کے تحریری بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔مختلف نجی بینکوں میں مسلم ٹان، کوپر روڈ، بادامی باغ، سرکلر روڑ اور کوٹ لکھپت برانچ سمیت 10 بینکوں کے افراد،یف بی آر، ایس ای سی پی، پی اینڈ ڈی،سرکاری ملازمین،شریف گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین،فنانشل آفیسر شریف گروپ آف کمپنیز محمد عثمان، چیف اکانٹس مسرور انور،اکانٹنٹ فضل داد عباسی، قاسم قیوم، عاصم قیوم، افضال حیدر، منظور احمد اور مسرور انور،محمد یونس، محمد نواز، محمد شریف جٹ، مزمل رضا، سید رضا، محمد حنیف اور محمد شفیق، اکبر، خواجہ حفیظ احمد، عبدالغفار، بشارت علی، شاہد رفیق، آفتاب محمود، مشتاق چینی اور ان کے صاحبزادے سمیت دیگر کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔نیب نے شریف فیملی کو منتقل ہونے والے رقوم سے متعلق ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ شواہد کی روشنی میں آئندہ چند دنوں میں مزید اہم گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔

نیب انکوائری 

مزید : صفحہ اول


loading...