وزیراعظم کے ڈائریکٹو 3 افسروں کے دستخطوں سے جاری ہونگے

وزیراعظم کے ڈائریکٹو 3 افسروں کے دستخطوں سے جاری ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈائریکٹو جاری کرنے کیلئے 3 مجاز اتھارٹیز کو دستخط کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے سیکریٹری اور 2 ایڈیشنل سیکریٹریز کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں و صوبوں سمیت دیگر ڈپارٹمنٹس کو اپنی طرف سے ڈائریکٹو جاری کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں جس کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو سرکلر بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے ڈائریکٹو صرف ان 3 مجاز افسروں کے دستخطوں سے جاری ہوں گے اور ان افسروں کے دستخطوں سے جاری ہونیوالی وز یراعظم کے ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کیا جائے۔ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈائریکٹو جاری کرنے کیلئے وزیراعظم کے سیکریٹری محمد اعظم خان، ایڈیشنل سیکریٹری ون محمد علی شہزادہ اور ایڈیشنل سیکریٹری ٹو عثمان اختر باجوہ پر مشتمل 3 مجاز اتھارٹیز کو دستخط کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں اور تمام وزارتوں و ڈویژنوں کو ان تینوں افسران کے نام اور دستخطوں کے نمونے بھجوا دیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -