غیر ملکی قرضے یوروبانڈ کا اجراء، پاکستان کو آئندہ مالی سال میں 12.3ارب ڈالر ملیں گے 

غیر ملکی قرضے یوروبانڈ کا اجراء، پاکستان کو آئندہ مالی سال میں 12.3ارب ڈالر ...

  



کراچی(این این آئی)پاکستان نے مالی سال2019-20میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 12 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لینے کا ارادہ کرلیا لیکن اس کیلئے پہلے 10.7ارب ڈالرکے قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرناہوں گے۔حکام کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے تخمینہ لگایاہے کہ یوروبانڈ کے اجرا اور عالمی اداروں سے قرض کی مد میں 12.3ارب ڈالر مل سکتے ہیں جبکہ ملکی ضروریات کیلیے19ارب ڈالر چاہیے ہوں گے جس میں زرمبادلہ کے ذخائر کے استحکام کیلئے اضافی رقوم اور 3ماہ کی درآمدات کیلئے مالی ضروریات شامل نہیں ہیں۔ حکومت کوبیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے10.7ارب ڈالر اورکرنٹ اکانٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے 8.3ارب ڈالر درکارہوں گے۔ذرائع کے مطابق 2.5ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری اور اداروں کی نجکاری سے2ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔ حکومت کیلیے اصل چیلنج زرمبادلہ کے ذخائر کو13ارب ڈالر کی سطح پر لاناہے جو رواں ماہ کے آخر تک صرف7ارب ڈالر ہوں گے جبکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر8ارب ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو مالی سال 2019-20میں زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلیے6سے 7ارب ڈالر درکار ہیں۔

غیرملکی قرضے

مزید : صفحہ اول