ٹرمپ کا مواخذہ ہو کر رہے گا، عوامی تائید حاصل کرنے کیلئے مہم چلائینگے: کانگریس چیف وہپ

ٹرمپ کا مواخذہ ہو کر رہے گا، عوامی تائید حاصل کرنے کیلئے مہم چلائینگے: ...

  



واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں اکثریتی ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیف وہپ جیمز کلائی برن نے واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ بالآخر صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو کر رہے گا۔ اتوار کے روز سی این این کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس عمل سے قبل عوامی تائید کا حصول ضروری ہے جس کیلئے انکی جماعت مہم چلائے گی۔ ساؤتھ کیرولینا ریاست سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں مواخذے کے عمل کی راہ پہلے ہی ہموار ہوچکی ہے۔ کانگریس کی کمیٹیاں اور عدالتیں پہلے ہی فیصلہ سنا چکی ہیں کہ ٹرمپ کے مالی معاملات کی دستاویزات کو خفیہ نہیں رکھا جاسکتا اور انہیں ظاہر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر ہمیں کامیابی ہو رہی ہے تو پھر ہم راستے سے بھٹک کر صحیح سمت میں کیوں نہ آگے بڑھیں۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے ارکان کا بایاں بازو خاص طور پر زور دے رہا ہے کہ مواخذے کا عمل آگے بڑھایا جائے کیونکہ رابرٹ مولر کی رپورٹ سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی سپیکر نینسی پلوسی اگرچہ صدر ٹرمپ کی شدید مخالف ہیں لیکن وہ ایران کے فوری مواخذے کے حق میں نہیں ہیں، جو چاہتی ہیں کہ اس سے قبل مزید معلومات اور دستاویزات حاصل کی جائیں اور پھر بھرپور طریقے سے صدر کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ٹرمپ کا مواخذہ 

مزید : صفحہ اول


loading...