ایف بی آرنے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب کرلی

ایف بی آرنے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب کر لی ہے۔ایف بی آرکے مطابق تمام تفصیلات شناختی کارڈ نمبر کے حساب سے فراہم کی جائیں۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 جون 2019 تک ود ہولڈنگ کی معلومات جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہاہے کہ شناختی کارڈ نمبر سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر رضوی کی 20 مارچ کو اس حوالے سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا مقصد ٹیکس دائرے میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا تھا۔
تفصیلات طلب

مزید :

صفحہ اول -