پی ٹی آئی نے خیالی پلان بنایا تھا،خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، خورشید شاہ

پی ٹی آئی نے خیالی پلان بنایا تھا،خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، خورشید شاہ

  



خان پور مہر (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیالی پلان بنایا تھا جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، مختصر عرصہ میں ملک کا اتنا نقصان ہوا ہے کہ آپ اندازہ نہیں کرسکتے،لوگوں میں عیدکی خریداری کی سکت نہیں،پرانی چیزوں پرگزارا کررہے ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت خود ایکسپوز ہوچکی ہے،سیاسی جماعت حکومت میں آنے سے پہلے حکمت عملی بناتی ہے،پی ٹی آئی نے خیالی پلان بنایا تھا جس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے،خورشیدشاہ نے کہا کہ مختصر عرصہ میں ملک کا اتنا نقصان ہوا ہے کہ آپ اندازہ نہیں کرسکتے،دنیا میں تیل کی قیمتیں گررہی ہیں یہاں بڑھ رہی ہیں،لوگوں میں عیدکی خریداری کی سکت نہیں،پرانی چیزوں پرگزارا کررہے ہیں۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...