امریکی میڈیا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف: گارڈین 

امریکی میڈیا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران کے خلاف زہر افشانی پر بھی بھاری رقوم صرف کرتا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کا بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، وائس آف امریکہ پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے لیکن کشمیر اور فلسطین میں مظالم سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ غیر ملکی جریدے گارڈین کے امریکی وار فیئر پروپیگنڈا اور دہرے معیار سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔وائس آف امریکہ کے ساؤتھ ایشین ڈیسک کا افغانی نژاد امریکی انچارج بھی پاکستان کیخلاف سازش کا حصہ ہے۔ وی او اے کی پشتو، دری اور اردو سروس کو مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔چھ ماہ میں سب سے زیادہ خبریں پاکستان کیخلاف آئیں۔ امریکی میڈیا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔گارڈین کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ایران کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے بھاری فنڈنگ کرتا رہا۔ امریکا نے بھانڈا پھوٹنے پر ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کی فنڈنگ روک دی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے ادارے بھاری معاوضے پر مقامی افراد کو بھرتی کرتے ہیں اور ان ممالک کے خلاف اپنی مرضی کی زہر افشانی کراتے ہیں۔
امریکی میڈیا

مزید :

صفحہ اول -