پاکستانی فلم میکرز وقت کیساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں:بہار بیگم

پاکستانی فلم میکرز وقت کیساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں:بہار بیگم

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی سینئراورمعروف اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو فلم ضرور کروں گی۔مجھے اداکاری میں ملنے والی کامیابیاں میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا، اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔بہار بیگم نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی۔ جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ سٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیں ابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے۔سینئراداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو فلم ضرور کروں گی۔

مزید : کلچر