فرحان سعید ”سنو چندا“سیزن ٹو کے حوالے سے پریشان

فرحان سعید ”سنو چندا“سیزن ٹو کے حوالے سے پریشان

  



لاہور(فلم رپورٹر)گزشتہ سال کا سپرہٹ ڈرامہ سنو چندا اس رمضان میں ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر لوٹ رہا ہے مگر اس کے مرکزی اداکار فرحان سعید اس حوالے سے بہت زیادہ نروس ہیں۔فرحان سعید کا کہنا ہے کہ کہ آخر سنو چندا سیزن 2 کے بارے میں بہت زیادہ نروس کیوں ہیں، لوگ اس ڈرامے کے نئے سیزن سے کیا توقعات رکھتے ہیں اور کہانی کیا ہوگی۔میں بہت پرجوش اور نروس (نئے سیزن کے لئے) ہوں کیونکہ گزشتہ سال سنو چندا ایک نیا ڈرامہ تھا، لوگوں کی اس کے حوالے سے زیادہ توقعات نہیں تھیں، مگر اب لوگوں کو بہت زیادہ توقعات ہیں اور اس بات نے ٹیم کو نروس کردیا ہے تاہم ان کا ماننا ہے 'سب سے اہم چیز یہ اہم شوٹنگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ اور یہی بہترین امر ہے، جب آپ لطف اندوز ہوتے ہیں، تو لوگ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں، جب اداکاروں کو سیٹ میں تفریح کا موقع ملتا ہے تو وہ سکرین پر بھی نظر آتا ہے پوری ٹیم یعنی میں، ڈائریکٹر احسن طالش اور اقرا عزیز ہم سب ایک بار پھر بہت محنت کررہے ہیں، سنو چندا ایسا پراجیکٹ ہے جس کے لئے ہم پورے دل سے کام کررہے ہیں اور سیٹ پر مزہ بھی آرہا ہے۔

اس بار ڈرامے کے سکرپٹ میں کچھ نئے اضافے کئے گئے ہیں اور اس بارے میں فرحان سعید نے بتایا یقیناً اس بار کہانی گزشتہ سال کے سیزن سے آگے بڑھے گی۔ ارسل اور جیا شادی کرچکے ہیں اور اب ڈرامہ اس بارے میں ہوگا کہ وہ کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ سکرپٹ میں اب چند نئے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ باقی سب وہی ہیں جو گزشتہ رمضان میں اس کا حصہ تھے، اس میں کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں مگر بنیاد وہی ہے۔ارسل اور جیا بالکل ویسے ہی جیسے سیزن 1 میں تھے، اس سیزن میں رومان، لڑائیاں اور سب کچھ ہوگا، مگر ہم بھی ایسا کرنے کی کوشش نہیں کررہے جو زبردستی کا محسوس ہو، مگر جب احسن سیٹ پر ہوتے ہیں ہم اس باے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ وہ سکرپٹ پر بہت اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں۔فرحان سعید کا کہنا ہے کہ پورا انحصار ڈائریکٹر پر ہے کہ وہ کس طرح ہر چیز کو آگے بڑھاتے ہیں اور طالش رومان اور ہر چیز کو بہت اچھی طرح ہینڈل کررہے ہیں۔ ہم وہ سب کرتے ہیں جو وہ ہمیں کہتے ہیں، مجھے توقع ہے کہ لوگ اس بارے میں ڈرامے کو پسند کریں گے

مزید : کلچر


loading...