جہالت کے خاتمے کے لئے تعلیم لازمی ہے:شازیہ شاہ

جہالت کے خاتمے کے لئے تعلیم لازمی ہے:شازیہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل شازیہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہالت اور غربت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تعلیم لازمی ہے جب تک ہر بچہ تعلیم حاصل نہیں کرے گا اس وقت تک ترقی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کی بڑی وجہ جہالت ہے، جب تک انسان کا دماغ تعلیم کی روشی سے منور نہیں ہوتا اس وقت تک وہ اچھے اور برے کی تمیز نہیں کر سکتا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں نصاب تعلیم یکساں کیا جائے تاکہ غریب اور امیر کے درمیان تعلیم کا معیار یکساں ہو سکے۔ شازیہ شاہ نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ امید ہے کہ جس طر ح اب تک مجھے پزیرائی ملی ہے ان ڈراموں کو بھی پسند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہچان ہے جس کو میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیاجاتا ہے۔

مزید :

کلچر -