بجٹ میں سپر ٹیکس ،نان فائلرز پر گاڑیوں ،جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنیکی تجویز

  بجٹ میں سپر ٹیکس ،نان فائلرز پر گاڑیوں ،جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی ...

  



اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ زیادہ منافع بخش کمپنیوں پر سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق نان بینکنگ ٹیکس دہندگان کی آمدن پر سپر ٹیکس ختم کرنے پر غور کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کہ حکومت نے چار سال قبل سالانہ پچاس کروڑ روپے آمدن پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا ، ذرائع کے مطابق بینکنگ کمپنیوں پر 4 فیصد کی شرح سے سپر ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز ہے ،نان فائلرز پر جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی اٹھانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ بجٹ میں 40 لاکھ سے زیادہ کی پراپرٹی کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق نان فائلز پر 1300 سی سی کی نئی گاڑی خریداری پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کی حکومتی تجویز ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ سرکاری ملازمین نے مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق ملازمین نے تجویز دی کہ ماضی کے 3 ایڈہاک ریلیف الاونس بنیادی تنخواہ میں ضم کیئے جائیں، میڈیکل، کنوئنس الاﺅنس میں اضافہ، ہیلتھ کارڈ بھی جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا،انکم ٹیکس کی چھوٹ سالانہ بارہ لاکھ روپے برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔

سپر ٹیکس

مزید : ملتان صفحہ آخر