وہاڑی :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پہلی مرتبہ تلی لبلبہ کٹے مریض کا کامیاب آپریشن

وہاڑی :ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پہلی مرتبہ تلی لبلبہ کٹے مریض کا کامیاب آپریشن

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)جنرل سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عثمان ہاشم اور ڈاکٹر منان شاہدنے پہلی مرتبہ تلی اور لبلبہ کٹے مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق 25مئی بروز ہفتہ 230ای بی کا رہائشی سجاد علی ولد غلام رسول موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے بیل گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی تلی شدید زخمی اور لبلبہ پر بھی کٹ آگئے مریض کو انتہائی سریس حالت(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

 میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود جنرل سرجن ڈاکٹر عثمان ہاشم اور ڈاکٹر منان شاہد نے بروقت کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تلی کو جسم سے نکالا (spleenectomy)کی ایسی سرجری ضلع وہاڑی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کی گئی جبکہ آپریشن کے دوران مریض کا لبلبہ بھی مرمت کیا گیا یاد رہے کہ اس سے پہلے اس طرح کے سیریس حالت کے مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جاتا تھا جن میں سے زیادہ تر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے تھے ڈاکٹرز کے کامیاب آپریشن پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل،مریض کے ورثاءاور شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں جن میں صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری را¶ خلیل احمد،چیئرمین انجمن تاجر ان ریڑھیاں ریل بازار غلام عباس،شیخ عبدالستار چھٹا،رانا مقبول،احمد رضا سمیت دیگر نے ڈاکٹر کو مبارکباد دی اس موقع پر ڈاکٹر عثمان ہاشم اور ڈاکٹر منان شاہد نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں مریضوں کو صحت فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں تاکہ مخلوق خدا صحت کی نعمت سے مالا مال ہوسکیں ۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر