حکومت بے سہارا ‘ بے گھر افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

حکومت بے سہارا ‘ بے گھر افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی ...

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بے سہارا اور بے گھر(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

53

 افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے زندگی گزار سکیں انہوں نے یہ بات محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام دارالامان میں مقیم بے سہارا و بے گھر خواتین کو عیدکی مناسبت سے کپڑے ، چوڑیاں اور مہندی کے تحائف دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر بے گھر اور بے سہارا خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا کارخیر ہے جس کیلئے انہوں نے دارالامان انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ایم پی اے نے کہاکہ حکومت پنجاب نے بے سہارا افراد کیلئے " پناہ گاہ "کے قیام کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں انہو ںنے کہاکہ عید کی خوشیوں میں حکومت اور انتظامیہ آپ کے ساتھ ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاءالدین اور لاءآفیسر ثریا مجید رانا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے 

شاہینہ نجیب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...