شجاع آباد ،رمضان بازار اچانک بند ،انتظامیہ لاپتہ شہریوں کا شدید احتجاج

شجاع آباد ،رمضان بازار اچانک بند ،انتظامیہ لاپتہ شہریوں کا شدید احتجاج

  



شجاع آباد( نامہ نگار) شجاع آباد میں حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ رمضان بازارستائیسویں روزے کواچانک بندکردیاگیا۔رمضان بازار میں خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں کاکہناتھاکہ ہم شدید گرمی اورروزہ کی حالت میں چینی،آٹا اور اشیائ خوردونوش خریدنے کیلئے آئے تھے لیکن عید سے کچھ دن قبل رمضان بازار کا بند کردینا نہایت حیران کن ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

کے اعلانات غریب عوام کے ساتھ ایک مذاق بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہے۔ خریداروں کا کہنا تھاکہ ہمیں کل تنخواہیں ملی ہیں اور آج جب رمضان بازار میں سبسڈی سے حاصل ہونے والی چینی اورآٹا لینے کیلئے پہنچے تو رمضان بازار کسی اطلاع کے بغیربندکیاجاچکاتھا انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان بازار میں انتظامیہ کا کوئی افسریاذمہ دار موجود نہیں تھاکہ جو ہمیں رمضان بازار بند کرنے کی وجہ بتاتا البتہ سٹال مالکان نے ہمیں بتایاکہ حکومت کی جانب سے رمضان بازار بند کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں اوراس اطلاع پرہم نے اپنے سٹالز بند کردئیے ہیں ۔جس پر شہریوں نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔

بازار بند

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...