قومی ایئرلائن کی پرواز سامان سعودیہ چھوڑ آئی،مسافروں کا احتجاج

قومی ایئرلائن کی پرواز سامان سعودیہ چھوڑ آئی،مسافروں کا احتجاج

  



پشاور(آن لائن) سعودی عرب سے پشاور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کا سامان وہیں چھوڑ آئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 728 کے 40 مسافروں کا سامان ریاض ایئر پورٹ پر رہ گیا جس کے خلاف مسافروں نے باچا خان ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

 پی آئی اے نے مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کی اور کہا کہ مسافروں کا سامان اگلی دستیاب پرواز سے پاکستان بھیج دیا جائے گا۔پی آئی اے کے مسافروں کا سامان چھوڑ آنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں اس قسم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

قومی ایئر لائن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...