بوگس بلوں کی تیاری رمضان بازار لوٹ مار کا بڑا ذریعہ 

      بوگس بلوں کی تیاری رمضان بازار لوٹ مار کا بڑا ذریعہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان بازاروں کے نام پراخراجات کے لاکھوں روپے کے بوگس بل بنائے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عوام کوریلیف دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی ریلیف دینے کے منصوبہ پرعمل شروع کررکھاہے گزشتہ سالوں سے روایت چلی آرہی ہے کہ ضلع بھرکے تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنی مرضی کے ٹھیکیدار لاتے ہیں اورپھران کے ناموں پرعام رمضان بازار کے30 سے35 لاکھ جبکہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )


بڑے رمضان بازاروں کے ایک کروڑ روپے تک کے اخراجات ظاہرکیے جاتے ہیں گزشتہ سالوں میں خانقاہ شریف، ڈیرہ بکھا ، ماڈل بازار، حماتیاں، ریلوے اسٹیشن اوردیگررمضان بازاروں کے ناموں پر3 سے4 کروڑ روپے خزانہ سرکار سے وصول کیے گئے تھے جن میں کرسیاں میز پنکھے جنریٹر ڈےزل پٹرول حتی کہ رمضان المبارک میں برف خریدنے کے بھی بل بنائے جاتے ہیں اسی طرح35 سے40 لاکھ روپے کارمضان بازار کابل معمولی بات ہوتی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ جوسامان ایک سال خریدکیاجاتاہے اسے آئندہ سال کیلئے استعمال کرنے کی بجائے ملازمین اورافسران آپس میں بانٹ لیتے ہیں اورآئندہ سال پھرنیاسامان خرید کرتے ہیں اسی طرح حکومت کوہرسال کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا جاتا ہے۔
بل