65    کلو چرس برآمدگی ، ماڈل کورٹ ڈیرہ میں منشیات فروش کو عمر قید کی سزا

 65    کلو چرس برآمدگی ، ماڈل کورٹ ڈیرہ میں منشیات فروش کو عمر قید کی سزا

  



میرہزارخان (نامہ نگار )65 کلو چرس برآمدگی پر ماڈل کورٹ ڈیرہ غازیخان نے منشیات فروش کو عمر قید کی سزا سنا دی,دوسال قبل ایکسائز انسپکٹر اینڈ اینٹی نارکوٹیکس شیخ سکندالزماں نے منشیات (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

فروش سے پل ڈاٹ پر کار کے تہہ خانوں میں چھپائی گی 65 کلو چرس برآمد کی تھی,جس کا مقدمہ تھانہ گدائی درج تھا,تحصیل جتوئی میں بھی ڈائریکٹر ایکسائز نے خصوصی ٹاسک دیکر بھیجا ہے جلد ہی آپریشن کرینگے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر جلد پہنچ جائینگے,شیخ سکندالزماں,تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل جتوئی میں تعنیات ایکسائز انسپکٹر وانٹی نارکوٹیکس شیخ سکندر الزماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ دو سال قبل ڈیرہ غازیخان تعنیاتی کے دوران ملزم حالیظ اللہ سے 65 کلو چرس برآمد کی گی تھی منشیات فروش کو گرفتار کر کے تھانہ گدائی میں مقدمہ درج تھا گذشتہ روز ڈیرہ غازیخان ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج رضاءاللہ نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ھوئے ملزم حالیظ اللہ کو عمر قید کی سزا سنا دی, ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر الزماں نے بتایا کہ جب ملزم کی گرفتاری اور منیشات فروش سے 65 کلو چرس برآمد کی تھی تو منشیات فروشوں کی طرف سے مجھے اور میرے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گی تھیں مگر منشیات فروشوں کی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ھوئے منشیات فروش کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ غازیخان نے مجھے تحصیل جتوئی میں خصوصی طور پر منشیات فروش کے ٹھکانوں پر چھاپے, اور نادہندگان سے ریکوری کے لیے ٹاسک دیا ہے تحصیل جتوئی سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...