جس نے عوام کا پیسہ کھایا اسے حساب دینا پڑیگا ‘ چوہدری آصف مجید
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہاکہ جس جس نے عوام کا پیسہ کھایاہے اُ س کو اس کا حساب دینا پڑے گا۔اور اب یوم حساب آگیا ہے ، اپوزیشن کا احتجاج کرپشن بچا¶مہم کا حصہ ہے اس احتجاج کا عوام سے کوئی تعلق نہیں،اپوزیشن میں شامل(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
لوگ اس لیے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ان کے لیڈر کرپشن اور لوٹ مار میں پکڑ ے گے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پسماندہ لوگوں کے لئے انقلابی اقدامات کئے وزیراعظم عمران خان نے گلیوں‘ بازاروں اور پارکوں میں کھلے آسمان تلے سونے پرمجبور افراد اور مسافروں کے لئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیاجس کو پی ٹی آئی حکومت نے عملی جامہ پہنایا اور مختلف شہروں میں پناہ گاہ تعمیر کی، ماضی میں حکومتی سطح پر اس نوعیت کے منفرد ادارے کے قیام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز بستی خیر محمد لاڑ میں ٹف ٹائل گلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایک عام آدمی کا معیارزندگی بلند کرنے کے ساتھ ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں،آنے والا بلدیاتی نظام ایسا ہوگا کہ ہرگلی محلے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر فوری حل ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے سوائے ملکی دولت لوٹنے اور سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے کے سوا کچھ نہ کیااب ان کایوم حساب آیا ہے تو چیخ وپکارشروع ہوگئی ہے، حکومت یہ پیسہ واپس لاکر عوامی منصوبوں پرخرچ کریگی، انہوں نے کہاکہ 8ارب روپے کا سٹی پیکج ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے منظور ہوچکا ہے جو شہر کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگا اس سے شہر کا کوئی گلی محلہ ایسا نہیں بچے گا جس میں ترقیاتی کام نہ ہوئے ہوںگے۔ہمیں وزیراعظم عمران خان کاساتھ دینا چاہیے جو ملک کو صحیح سمت کی طرف لیکر جارہے ہیں۔ اس موقع پرپولیٹیکل سیکرٹری حاجی ظہورحسین گجر، زاہد خان سولنگی، چوہدری جاوید اختر، عاصم غنی،ڈاکٹرتنویر اعجاز،شاہ زماںلاڑ،گوہرذیشان، اعجازگجرشاہجہاں لاڑ اورمعززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔
آصف مجید