قرآن کریم سے مضبوط تعلق دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ‘ خالد محمود ازہر
خانیوال (بیورو نیوز )قرآن کریم کتاب ہدایت و انقلاب ہے ،امت کی زبوں حالی ،فسادات اور تنازعات کی وجہ قرآن کریم۔سے دوری ہے ،قرآن کریم کے ساتھ مضبوط تعلق دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت ،قرآن کریم سے اعراض دنیا وآخرت میں ذلت ورسوائی کا باعث ہے ،(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
پاکستان عطیہ خداوندی ہے رمضان المبارک نزول قرآن اور قیام پاکستان کا مہینہ ہے غیروں کی نقالی میں ہم نے 27 رمضان کی بجائے 14 اگست کو ترجیح دی ،کفار کی غلامی ترک کرکے اللہ تعالی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اختیار کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے مرکزی چیئرمین جمعیت علماءاسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمودازھر نے جامع مسجد نور شاہین ٹاون میں ختم قرآن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم جسمانی ،روحانی شفاءاور مومنین کیلئے ہدایت کا ذریعہ اور ہمارے نام اللہ تعالی کا پیغام ہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں اس کتاب میں تمہارا ذکر ہے حدیث پاک میں آتا ہے کہ حاملین قرآن اس امت کے اشرافیہ ہیں حافظ قرآن اور اس کے والدین جنت میں اعلی مقام پر ہوں گے قرآن کریم کو لفظاً ومعناً عام کرنے کیلئے علماء،حفاظاور قرآءاپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔مدارس میں قرآن وسنت کی تعلیم کا بلا معاوضہ اہتمام مدارس کا عظیم کارنامہ ہے حکومت دینی مدارس کی سرپرستی کرے علماءاورحفاظ کو اعلی عہدوں پر فائز کرے پھر دیکھیں ملکی حالات میں تبدیلی کیسے آتی ہے تبدیلی کیلئے مغربی ایجنڈے کو دریا برد کرکے قرآنی پیغام اور محمدی فرمان کو عام کرنا ہوگا ۔تقریب سے مولانا اکرام اللہ خان، قاری طاہر شہزاد ،مفتی سمیع اللہ معاویہ نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے خصوصی دعا کا اہتما کیا گیا۔
ضمانت