ملکی ترقی ‘ شہری معیشت مضبوط بنانے میں کردارادا کریں ‘ حسین جہانیاں گردیزی

ملکی ترقی ‘ شہری معیشت مضبوط بنانے میں کردارادا کریں ‘ حسین جہانیاں گردیزی

  



کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)معاشی استحکام کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے ، پاکستانی عوام ڈالر کی بجائے روپے میں لین دین کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ،مہنگائی سمیت دیگر بحران عارضی مشکلات ہیں ،جن سے نمٹنے کےلئے پوری قوم کو اپنے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

 ایک ہونے کا ثبوت دینا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے ٹھوکر چاون کے علاقہ میں مہر سلیم لک کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوام کی جانب سے ملنے والے اعتماد پر پورا اترنے کےلئے دن رات کوشاں ہیں اورملکی ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امسال کسانوں کی گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کے ہدف کو پورا کیا ہے ،انشاءاللہ ! آئندہ بھی ایسے کسان دوست اقدامات اور فیصلے کریں گے تاکہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشخالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر رمضان بازاروں کو عیدبازاروں میں منتقل کردیا گیا ،جہاںسے عوام عید الفطرکے حوالے سے ضروریات زندگی مارکیٹ ریٹ سے کم ریٹ پر خرید سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ ،امن وامان کے قیام اور عیدالفطر پر خریداری کے آنیوالے شہریوں کومحفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بھرپور توجہ دے رہی اور اس حوالے سے ممبران امن کمیٹی اور تاجران بھی پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے اور تعاون میں ہیں۔افطار پارٹی سے میزبان مہر سلیم لک،حاجی محمد ارشد سنگا،حفیظ سعیدی،چوہدری اختر جلال نعیم ،فخرامام شاہ گیلانی،راﺅ آصف سعیدی ،میاں آصف سہو ،شیخ محمد ارشد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

حسین جہانیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...