تیل مہنگا ‘ حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ‘ فرح منظور خان

تیل مہنگا ‘ حکومت ہر محاذ پر فلاپ ‘ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ‘ فرح منظور خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ پاکستان کے غریب عوام پر ڈال رہی ہے،حکومت اپنی نااہلی کے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )


 سبب معیشت اور ملک کے ساتھ تجربات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت و سابق ایم پی اے فرح منظور خان نے لیگی خواتین ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت حکومتی معاشی ٹیم کے پاس ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا کوئی فارمولا یا تدبیر نہیں ہےجس کے نتیجہ میں عوام کومہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پیس کررکھ دیا گیا ہے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے وزیراعظم کی حکومت نے اب تک 30 لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے،عوام تیزی سے غربت کی لکیر سے نیچے گر رہے ہیں، اگلے چند ماہ میں 90 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے ہونگے،تبدیلی کے خواب مہنگائی کے عذاب میں تبدیل ہو چکےہیں،سفید پوش متوسط طبقہ کا عزت سے جینا دشوار کر دیا گیا ہے۔ملک کا موجودہ نظام ناکام ہو چکا ہے، موجودہ حکومت اس نظام کی آخری امید تھے اور وہ بھی ناکام ہو گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہ اضافہ کی پالیسی نے عوام کو حکومت کی جانب سے مکمل طور پر مایوس کردیا ہے ۔
فرح منظور