سعودی سپریم کورٹ کی شہریوںکو آج شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت

سعودی سپریم کورٹ کی شہریوںکو آج شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت

  



ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے پیر کی شام 29 رمضان المبارک سنہ 1440ھ کے شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

 سعودی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے سعودی باشندوں اور دیگر جملہ مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ پیر کی شام عید کا چاند دیکھیں۔سعودی عرب میں قمری مہینوں کا چاند سپریم کورٹ کی ہدایت پر دوربینوں کی مدد یا براہ راست سے دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔ اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہو گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹیوں اور انفرادی سطح پر چاند دیکھنا کار ثواب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ رویت ہلال میں مدد کرنا نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔

چاند

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...