الگ صوبہ ،بہاولپور میں ریفرنڈم کرایا جائے ،طارق بشیر چیمہ

الگ صوبہ ،بہاولپور میں ریفرنڈم کرایا جائے ،طارق بشیر چیمہ

  



حاصل پور (نما ئندہ خصوصی )ہمارا مطالبہ ہے۔کہ اگر پنجاب کی تقسیم کرنی ہے۔تو بہاولپور کو اس کا حق دیا جائے۔وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس چوہدری طارق بشیر چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی منطق سمجھ نہیں آئی جو کہتے ہیں۔کہ تین ضلعوں پر مشتمل صوبہ نہیں بن سکتا۔1951 سے لیکر 1954تک صوبہ بہاولپور تھا۔جب ون یو نٹ کی ےقسیم نہ ہوئی تھی۔جنوبی پنجاب کے خاندان اقتدار میں رہے ہیں۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

لیکن ملتان محرومی کا شکار رہا۔بہاولپورکے لوگ ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔اس کا حل یہ ہے۔کہ بہاولپور میں ریفرنڈم کرا لیں۔یا بہاولپور ڈویثزن کے ارکان اسمبلی کی رائے لے لی جائے۔ابہوں نے کہاکہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے۔اور ہم ان سے ہی مطالبہ کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بہاولپور جلسہ عام میں بہاولپور صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ہم وزیر اعظم کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔جبکہ جنوبی پنجاب کے ایشو پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔

طارق بشیر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...