مظفر گڑھ ‘ پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ کئی فرار ‘ گرفتاری کاحکم

مظفر گڑھ ‘ پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ‘ کئی فرار ‘ گرفتاری کاحکم

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار نیاز خان گشکوری کا اے سی کوٹ ادو جام آفتاب حسین، ایکسین ایریگیشن فاروق ضیا، ایس ڈی او سردار عدنان دریشک ،ایس ایچ او محمود کوٹ چوہدری اظہر حیدر کےہمراہ پانی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ پانی چور موقع سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

 فرارہو گئے.عوامی شکایات پر تحصیل انتظامیہ نے محکمہ ایریگیشن کےساتھ ملکر پولیس نفری کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا۔ آپریشن اپر کوٹ واہ ،لوئر مگسن اور غلام واہ کے پانی چوروں کے خلاف کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں تمام تر آپریشن کی نگرانی کی۔ اہلیان علاقہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کے خلاف پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کیوجہ سے پورا علاقہ سراپا احتجاج ہے۔ ہماری فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور پانی چوروں کو کھلے عام پانی چوری کی اجازت دی گئی ہے۔ اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا کہ پانی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر معززین علاقہ اور مقامی کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کسانوں کا کہنا تھا ٹیل تک پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہو گا۔ گذشتہ پانچ سال سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا اور ہماری معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ہم ایم پی اے اور اے سی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی کا کہنا تھا ٹیل تک پانی کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ کسانوں سے کئے گئے وعدوں پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ اس موقع پر ملک عباس گورایہ۔ کاشف سعید خان۔ امجد نور گشکوری، غلام شبیر پتافی,رانا حنیف بھٹو اور مظہر اقبال جگلانی بھی موجود تھے.

گرفتاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...