کوٹ ادو ‘ سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران لڑائی ‘ نوجوان قتل

کوٹ ادو ‘ سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران لڑائی ‘ نوجوان قتل

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران لڑائی پر نوجوان قتل، تفصیل کے مطابق بستی بخاری کا رہائشی نعیم شاہ ولد منور حسین شاہ گزشتہ روز ڈیرہ والے ریلوے پھاٹک کے قریب سوئمنگ پول میںنہانے آےا ہوا تھا کہ نہانے کے دوران برف کا پٹھہ لگانے والے بلال پٹھان سے ساتھ لڑکوں کے معاملہ پر لڑائی شروع ہو گئی جسے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

لوگوں نے چھڑادیا،کچھ دیر بعد بلال پٹھان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوئمنگ پول پر آگیا،سوئمنگ پول پر دونوں گروپوں میں دوبارہ لڑائی شروع ہو گئی دوران لڑائی بلال پٹھان نے نعیم شاہ کو برف والا سوا گھونپ دیا جس کے نتیجہ میں نعیم شاہ کو کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لاےا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ بلال پٹھان بھی زخمی ہوا جسے پولیس کوٹ ادو نے گرفتار کرتے ہوئے فوری طبعی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا،اطلاع پرایس ایچ او کوٹ ادو علی عمران عباسی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد کاروائی کا آغازکردیا ہے۔

قتل ‘ سوئمنگ پول

مزید : ملتان صفحہ آخر