ملتان ‘ ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

ملتان ‘ ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار خصوصی)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھون روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوروں نے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )


رشید کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں چوروں نے ناصر کی موتڑ سائیکل چوری کر لی تھانہ ممتاز آباد ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے افضل کی دکان میں گھس کے ایک لاکھ روپے مالیت کا سونا اور سولہ ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں چورون نے بلال کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ کینٹ ہی کے علاقے میں نوسر بازوں نے حسنین کی الیکٹرونکس سامان کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے اے سی اور 80 ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈی کال کر کے منگوا ئی اور دھوکہ سے رقم دئے بغیر لے کر رفو چکر ہو گئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے عالی کی موٹر سائیکل اور عثمان کی دکان سے 48 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ گلگشت ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے عامر سے 23 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکووں نے عمیر سے موٹر سائیکل چھین لی۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں چوروں نے رخسانہ خان کے ڈیرے سے 4 لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کر لئے۔تھانہ کپ کے علاقے میں چوروں نے خریداری کے دوران شہری اشفاق اور دیگر کے دو لاکھ روپے مالیت کے 6 موبائل فون چوری کر لئے۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے سعید کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ بی زیڈ ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے عدنان اور اس کی بیوی سے ایک لکاھ 20 ہزار روپے مالیت کے زیورات ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چوروں نے اقبال کا رکشہ، اور نذیر کی موٹر سئایکل چوری کر لی۔ تھانہ صدر کے علاقے میں چوروں نے اعجاز کی دکان سے 50 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ تھانہ الپہ کے علاقے میں چوروں نے اللہ رکھا اور محمد حسین کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔