عوام جلد دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کرینگے ‘ احمد یار ہنجرا

عوام جلد دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کا محاسبہ کرینگے ‘ احمد یار ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراءنے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )


‘ عوام گھبرائیں نہیں‘ ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا باقی ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنے اقتدار کے آغاز سے اب تک روٹی، روزگار اور غربت‘ مہنگائی کے مسائل میں دھنسے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل مایوسیوں کی جانب دھکیلا رہی ہے،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر دن عوام پر بھاری گزررہاہے،جنہوں نے تبدیلی‘ نئے پاکستان اور ریاست مدینہ والے نعروں سے مرعوب ہوکر پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے مستقبل کی بے شمار امیدیں وابستہ کرلی تھیں، پی ٹی آئی حکومت نے نہ صرف انکی امیدیں پوری نہیں کیں بلکہ عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کرکے اور پٹرولیم مصنوعات کے علاوہ بجلی‘ گیس اور ادویات کے نرخ بھی آسمان تک پہنچا کر ان سے زندہ رہنے کی سکت بھی چھین لی ہے،ملک احمد ےار ہنجراءنے کہا کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں اب جھوٹے دعووں اور بے بنیاد پرا پیگنڈوں کے سہارے سیاست نہیں ہو سکے گی،بزرگوں کامشن اللہ راسی عوام کی خدمت ہے،ہنجرا¾ خاندان نے ہمیشہ عملی طور پر عوامی خدمت کی سیاست کی ہے جو کہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی،وہ ذاتی طور پر تمام سیا ستدانوں کااحترام کر تے ہیں لیکن کوٹ ادو کے عوام کے مسائل اور ان کے حقو ق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اورعوام کو بے وقوف بنانیوالے سیا ستدانوں کا محاسبہ کریں گے،ملک احمد یار ہنجراءنے کہا کہ ہنجراءخاندان نے دعووں اور جھوٹے پرا پیگنڈوں کی سیاست کبھی نہیں کی، ضلع مظفرگڑھ اورکوٹ ادو کے لوگوں کیلئے اپنا سب کچھ وقف کیا ہوا ہے،انہوں نے کا کہ بر سر اقتدار نمائندوں نے موجودہ دورمیں ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی قابل ذکر پراجیکٹ نہیں لاسکے، محض اخباری بیانات کے سہارے اپنی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
احمد یار ہنجرا