رمضان ٹرانسمیشن،خواتین میزبانوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

رمضان ٹرانسمیشن،خواتین میزبانوں کے سوشل میڈیا پر چرچے

  



لاہور(فلم رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تقریباً تمام ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی نشریات کاآغاز ہوجاتا ہے اور عموماً اس ٹرانسمیشن کی میزبان شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہوتی ہیں جو عام دنوں کی نسبت رمضان المبارک میں لوگوں کو دین کے متعلق بتاتی نظر آتی ہیں۔ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جویریہ سعود، ساحر لودھی، احسن خان، وسیم بادامی، عائشہ خان، شائستہ لودھی جیسے ٹی وی ستارے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے نظر آتے ہیں تاہم اس بار کچھ نئے چہروں کا اضافہ ہوا ہے جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہاہے۔ریما خان پاکستان فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہیں تاہم شادی کے بعد ریما بیرون ملک منتقل ہوکر گھرداری میں مصروف ہوگئی تھیں لیکن انہوں نے ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں انٹری دی ہے اور”باران رحمت“پروگرام کی میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹرانسمیشن کے دوران ریما کے لباس اور سٹائل کی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔ٹی وی اداکارہ جوریہ سعود بھی اداکار عمران عباس کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن ”عہد رمضان“کی میزبانی کے فرائض انجام دیتی نظر آرہی ہیں۔رواں سال رمضان ٹرانسمیشن میں ایک نئے چہرے کا اضافہ ہواہے جو کوئی اور نہیں بلکہ سب کی ہردلعزیز نیوز کاسٹر رابعہ انعم ہیں۔پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کا ٹرینڈ سیٹ کرنیوالے عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے جب ”رمضان پاکستان“ ٹرانسمیشن میں بطور میزبان انٹری دی تو اپنے اندازاور خوبصورت سٹائل سے سب کو دنگ کردیا۔اداکارہ جگن کاظم کی اس بار بھی ”شہر رمضان“ میں ان کی میزبانی نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ طوبیٰ عامربطور میزبان رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی تو نہیں کرتیں لیکن پاکستان ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن”ہمارا رمضان“ میں وقتاً فوقتاً اپنے شوہر عامر لیاقت کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...