ڈیرہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ‘ حنیف پتافی ‘ گدائی میں آرا و فلٹر پلانٹ کا افتتاح

ڈیرہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ‘ حنیف پتافی ‘ گدائی میں آرا و فلٹر ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر لطیف خان پتافی نے مشیرصحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کے ہمراہ کوئٹہ روڈ ہائی سکول گدائی میں اپنی نجی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

 فاونڈیشن کے تعاون سے آر او فلٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا ،افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر لطیف خان پتافی نے کہا کہ ہم مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور موسی خان فاونڈیشن ڈیرہ غازیخان کی دکھی اور کمزور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس آر او پلانٹ سے نہ صرف گدائی بلکہ بھٹہ کالونی،بلوچ کالونی ،کھتران کالونی سمیت متعدد آبادیوں کے مکینوں کو صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف پینے کا پانی دستیاب ہوگا اور اس طرح کے پلانٹ ڈی جی خان کی بیرونی آبادیوں کے ساتھ ساتھ ہر یونین کونسل میں ایک ایک آر او پلانٹ اور فری طبی ڈسپنسری قائم کی جائے گی اس موقع پر مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ آر او پلانٹ الیکشن کمپئین کے دوران کئے گئے وعدے کی تکمیل ہے اس آر او پلانٹ سے پہلے ایک فری طبی ڈسپنسری بھٹہ کالونی میں قائم کی جا چکی ہے اور اب فلٹریشن پلانٹ قائم کردیا گیا ہے اور ڈیرہ غازی خان کو حقیقی معنوں میں دیرہ پھلاں دا سہرا بناکر دکھا ئیں گے اس موقع پر محمد شریف لغاری ،ملک سعید جڑھ، ملک اللہ وسایا ،کریم بخش پتافی ،سردار خان نیازی، یاسر شاہ، ملک منور ثاقب سمیت یونین کونسل نمبر 15 اور 16 کے متعدد معززین بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ 

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر