پینا فلیکس غائب ‘ نگران دربار حضرت شاہ رکن  عالم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

پینا فلیکس غائب ‘ نگران دربار حضرت شاہ رکن  عالم کیخلاف اندراج مقدمہ کی ...

  



ملتان ( سٹی رپورٹر) اولیاءکرام کی درگاہوں کے قریب لگے پینا فلیکس اتر جانے پر تحریک انصاف کے رہنماءشیخ محمد طاہر محکمہ اوقاف کے نگران ملک محمد ہارون کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

 میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی بتایاجاتاہے پاکستان تحریک انصاف کے ر ہنما شیخ محمد طاہر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کے والد مخدوم سجاد حسین قریشی کی برسی کے موقع پر گھنٹہ گھر چوک ، سمیت اولیا ءکرام کی درگاہوں کے قریب بھی بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے تھے جن پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم زین حسین قریشی کی تصاویر آویزاں کی گئی تھی ان فلیکس کوکسی نے اتار لیا تھااس سلسلے میں شیخ محمد طاہر نے تھانہ لوہاری گیٹ میں اندراج مقدمہ کے لیئے درخواست جمع کروائی ہے کہ میرے پینا فلیکس دربار حضرت شاہ رکن الدین عالم کے نگران ملک محمد ہارون نے چوری کئے ہیں لہذا ان کے خلاف مقدمہ در ج کیا جائے ۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...