کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتی ہوں،نمرہ چوہدری

کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتی ہوں،نمرہ چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا کہ میں کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے برطانیہ جانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل ہے جب بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم ان ایکشن ہوتی ہے تو میں تمام مصروفیات ترک کرکے میچ دیکھتی ہوں۔ تھیٹر اورفلم کے بعد مجھے ٹی وی پر بھی کام کی پیشکش ہے لیکن فی الحال میں اپنی تمام مصروفیات سٹیج اور فلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں۔نمرہ چوہدری نے کہا کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔

سرورنے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔

مزید : کلچر


loading...