اپنے دل کی بات ہمیشہ بغیر کسی خوف کے کر دیتی ہوں:سدرہ نور

اپنے دل کی بات ہمیشہ بغیر کسی خوف کے کر دیتی ہوں:سدرہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرسدرہ نور نے کہا ہے کہ منافقت پسند نہیں ہوں ہمیشہ کسی خوف کے بغیر دل کی بات کر دیتی ہوں شوبز کو آج کسی سر مایہ سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو صاف دل ہو نا چاہیے اور کسی کیلئے نقصان کا سوچنے والے اصل خود نقصا ن کا شکار ہو جاتے ہیں۔سدرہ نورنے کہا کہ شوبز میں صرف وہی مقام حاصل کر تا ہے جو چو ردروازے کی بجائے محنت او ر خلوص کے ساتھ کام کر رہے اور ہمیں شوبزانڈسڑی کی مضبوطی کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے جو میرے دل میں ہوتا ہے وہ ہی زبان پر ہوتا ہے۔ اور لوگوں کا براسوچنے کی بجائے اچھا سوچتی ہوں۔

مزید :

کلچر -