کومل رضوی نے غیرملکی فلموں کی نمائش کو خوش آئند قراردیدیا

کومل رضوی نے غیرملکی فلموں کی نمائش کو خوش آئند قراردیدیا

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ واداکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں سینما انڈسٹری کو استحکام و فروغ دینے کیلئے غیر ملکی فلموں کی نمائش خوش آئند ہے اس سے بیرون ممالک کے کلچر سے بھی آشنائی ہوگی۔ فلم”122“کے اردو ڈبنگ کے ساتھ سپیشل شو کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کومل رضوی نے کہا کہ مسلم ممالک کی فلموں کو قومی زبان میں ڈب کرکے نمائش سے ملکی سطح پر جدید سینما انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ سپیشل شومیں عدنان ٹیپو، نادیہ حسین، حنااشرف، سلیم داد، سابق رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل، مینا رمزی، تراب رمزی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔اے بی اے تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ایک ایسی ٹیم ہے جو ناصرف عربی جی سی سی اور بین القوامی ممالک کی فلموں کے اردو زبان میں ترجمے اور ڈبنگ کی مکمل اہلیت بھرپور مہارت کے ساتھ رکھتی ہے بلکہ پاکستان میں فلموں کی لانچ اور تقسیم بھی اپنے خاص ڈسٹری بیوشن ڈیپارٹمنٹ کی بدولت ممکن بناتی ہے۔ اے بی اے بین القوامی تقسیم کاروں کے ساتھ پاکستان میں مزیدغیر ملکی فلمیں اردو زبان میں ڈبنگ کے ساتھ کر ریلیز کرنے کے حوالے سے مسلسل رابطوں کے زریعے ٹھوس اقدامات کرنے جارہی ہے۔

مزید : کلچر


loading...