قیامت خیز گرمی کاروبار زندگی معطل ،نوجوان کی نہروں میں چھلانگیں ،برف مہنگی

قیامت خیز گرمی کاروبار زندگی معطل ،نوجوان کی نہروں میں چھلانگیں ،برف مہنگی

  



وہاڑی،کوٹ ادو(بیورورپورٹ،تحصےل رپورٹر) ملک بھر کی طرح کوٹ ادو بھی شدےد گرمی کی لپےٹ مےں آگےاہے‘کوٹ ادو میں اس وقت درجہ حرارت46سےنٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گےا‘گرمی کی شدت مےں اضافہ ہونے سے سڑکےں وےران ہوگئےں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گےاجبکہ نوجوانوں نے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

گرمی کی شدت سے بچنے کےلئے نہروں کا رخ کر لےا‘جہاں پر سارا دن نوجوانوں کا رش رہتا ہے،صبح 10بجے سے شام5بجے تک بچے ‘نوجوان نہاتے نظر آتے ہےں ‘گرمی کی وجہ سے بچے شدےد متاثر ہونے لگے اور بوڑھے بھی پرےشان ہےں بجلی کی لوڈشےڈنگ اور گرمی کی شدت مےں اضافہ سے شہری پرےشان ہو کر رہ گئے ‘گرمی کی شدت مےں اضافہ ہوتے ہی شہر بھر مےں برف کی ڈےمانڈ بڑھنے سے قےمتوں مےں بھی اضافہ ہوگےا ہے ۔وہاڑی سے بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی کے مطابق وہاڑی میں سورج سوا نیزے پر آگیا شہر اور گردونواح میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیابچوں سمیت روزہ داروں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ٹیوب ویلز کا رخ کرلیاگرمی کی شدت میں شدید ترین اضافہ سخت گرمی,گرم ہوا اور جلادینے والی دھوپ کے سبب گلیاں بازار ویران ہوگئے ہیں گرمی سے چھوٹے بڑے سب متاثر نظر آرہے ہیں اور دوکانوں پرشہریوں نے سخت گرمی اور لو سے بچنے کے لئے کولرز لگا لیے جبکہ روزہ داروں نے ٹیوب ویلز کا رخ کرلیا ٹیوب ویلز پر بچوں بڑوں سمیت ہر عمر کے افراد کا جم غفیر جمع ہوگیا روزہ دار بلال کمبوہ،عمران،ناصر،یوسف،کلیم، ماہتاب ودیگر کا کہنا ہے کہ وہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے ٹیوب ویل پر نہانے آئے ہیں یہاں تازہ اور ٹھنڈا پانی جسم کو راحت پہنچا رہا ہے دوسری طرف ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سخت گرمی میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں, سایہ دار جگہوں پر بیٹھیں اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

گرمی

مزید : ملتان صفحہ آخر