عید ‘ نشتر سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کاحکم ‘ انتظامات فائنل

عید ‘ نشتر سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کاحکم ‘ انتظامات فائنل

  



ملتان(خبرنگار خصوصی)عید پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے نشتر سمیت دیگر ہسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری،نشتر ہسپتال میں انتظامات مکمل،ایمرجنسی میں 35 اضافی بستر لگا دئیے گئے،اضافی ڈاکٹرز،نرسز و پیرا میڈیکس کی ڈیوٹیاں لگا دی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

 گئی،تفصیل کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں نشتر سمیت دیگر دیگر ہسپتالوں کے اسٹاف کو الرٹ کر دیا گیا ہے،اس سلسلے میں نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹرڈاکٹر امجد چانڈیو نے ایمرجنسی میں 35 اضافی بستر لگا دئیے گئے ہیں،اضافی ڈاکٹرز،نرسز و دیگر عملہ کی ڈویٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں،ادویات کا وافر سٹاک بھی منگوا لیا گیا ہے،ہنگامی صورتحال پر تمام سربراہان شعبہ جات و سینئر ڈاکٹرز آن کال رہیں گے،اور اپنا موبائل فون آن رکھیں گے،کال کے 15 منٹ کے اندر ڈیوٹی پر موجود ہونے کے پابند ہوں گے۔

انتظامات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...