عیدی تقسیم کرنے کیلئے بینکوں سے 54 ارب کے نئے نوٹ حاصل کرنیکا انکشاف

عیدی تقسیم کرنے کیلئے بینکوں سے 54 ارب کے نئے نوٹ حاصل کرنیکا انکشاف

  



کو ٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اپنے پیاروں کوعیدی دینے کیلیے 30 لاکھ شہریوں نے 54 ارب روپے کے نئے نوٹ حاصل کرلیے،اس بارے تفصیل کے مطابق عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی مانگ میں عام دنوں کی نسبت کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑے پیمانے پر نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے ہیں،گزشتہ چندسال سے اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کے لیے ایس(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

 ایم ایس سروس کا آغاز کیا جس کے تحت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور قریبی بینک کی برانچ کا کوڈ درج کرکے 8877پر ایس ایم ایس بھیج کر کوئی بھی شہری 18ہزارروپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکتا ہے،اس سال بھی اس سروس کا آغاز کیا گیا تاہم عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کرائے جانے کی وجہ سے یہ سہولت چند روز میں ہی اپنی گنجائش پوری کرنے کی وجہ سے بند کردی گئی اس سہولت کے تحت بکنگ کرانے والوں کو 31مئی تک بینکوں کی شاخوں سے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے گئے،رپورٹ کے مطابق 30 لاکھ شہریوں نے 54 ارب روپے کے نئے نوٹ حاصل کئے ہیں جو کہ عید پر اپنے پیاروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

نوٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...