قومی ٹیم آج کے میچ میں یک جان ہو کر کھیلے: سابق کرکٹرز

قومی ٹیم آج کے میچ میں یک جان ہو کر کھیلے: سابق کرکٹرز

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیخلاف جیت کے لئے قومی ٹیم کو یک جان ہوکر میدان میں اترنا ہوگا کھلاڑیوں کے پاس غلطی کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے آ ج پاک انگلینڈ میچ کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کپتان کپتان اور بیٹسمین محمد یوسف نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے بہت مضبوط ہے اور اس کیخلاف تو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے جس طرح سے پاکستانی بیٹنگ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں فلاپ ہوئی اگر اسی طرح سے اس میچ میں بھی بیٹسمین کچھ نہ کرسکے تو پاکستان کے لئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی بھی مشکل ہوجائے گی سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بیٹسمینوں کوعمدہ پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے اور اگر آج بھی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی تو پھر پاکستان کیلئے بہت مشکلات کھڑ ی ہوجائیں گی کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کو یک جان کرنے کی ضرورت ہے بڑا ایونٹ ہے او ر ہر کھلاڑی جب تک اپنی ذمہ داری کو پوری نہیں کرتا اس وقت تک ٹیم جیت حاصل نہیں کرسکتی انگلینڈ کیخلاف بیٹسمین کے ساتھ باؤلرز کو بھی اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے یہ میچ پاکستان کی ٹیم کیلئے بہت اہمیت کاحامل ہے اس میچ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کی ٹیم آگے جانے میں کامیاب ہوگی مسلسل اتنے سارے میچ ہارنے کے بعد تو اب پاکستان کی ٹیم کے لئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ کا آج امتحان ہے اور اگر ٹیم  اس میں کامیاب ہوگئی تو پھر آج کا میچ جیت سکے گی اس میچ کے بعد پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کھیلنا ہے اور اس میچ میں عمدہ پرفارمنس کے لئے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے اور اب دیکھناہے کہ پہلے میچ میں شکست کے بعدٹیم میں کیا تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور کن کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جاتا ہے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ جب تک ٹیم ایک پلان کے ساتھ میدان میں نہیں اترتی اس وقت تک ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرسکتی اور یہ کپتان کا کام ہے کہ و ہ میدان میں درست فیصلے کرے جس سے قومی ٹیم کو فائدہ حاصل ہوآج کامیچ پاکستان کی ٹیم کے لئے جیتنا بہت ضروری ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی اس حوالے سے مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور انگلش ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے میں کامیاب ہوں گے پوری قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں امید ہے کہ ٹیم بھی ہماری توقعات پر پورا اترے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...