عید پر مٹھائی کی خریداری ‘ دکانوں پر رش

  عید پر مٹھائی کی خریداری ‘ دکانوں پر رش

  



ملتان (نیوز رپورٹر) عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی دیگر تیاریوں سمیت ہر گھر کے لئیے سیویاں اور پھینیاں بھی لازم و ملزوم تصور کی جاتی ہیں اسی طرح سویٹ کی افادیت سے بھی انکار ممکن(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

 نہیں ہے عید کے موقع پر گھروں میں آنیوالے مہمانوں کے لئیے سیویوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تو عزیز و اقارب کے ہاں جانے کے لئیے سویٹ کے ذائقے بھی ساتھ رہتے ہیں اور ان دنوں سویٹ شاپس پر مختلف نوعیت و ذائقے کی مٹھائیوں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور شہریوں کی جانب سے خریداری بالخصوص سیویوں کی قبل از عید جاری ہے جبکہ سویٹس شاپس پر عید کے دن سے لے کر ہفتہ بھر مٹھائیوں کی خریداری جاری رہتی ہے تاہم شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سویٹ شاپس خود ساختہ نرخوں سے گرانفروشی کے مرتکب ہوتے ہیں لیکن انہیں کوئی روک ٹوک کرنے والا ہی نہیں ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہئیے کہ وہ سویٹس پر اٹھنے والے اخراجات کا تعین کرکے ایک مقررہ نرخنامہ جاری کرے تاکہ شہریوں کو سویٹس کی خریدار میں ریلیف مل سکے۔

مٹھائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...