فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست

  



پیرس(اے پی پی) تین مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپئن سرینا ولیمز تیسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، میڈیسن کیز، مارکیٹا وونڈروسووا، ایشلی بارٹی اور سوفیا کینن پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میچز میں ان سیڈڈ امریکن کھلاڑی سوفیا کینن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرہ آفاق ہم وطن کھلاڑی سرینا ولیمز کو 6-2 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز بھی تیسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے بلنکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، آسٹریلوی کھلاڑی ایشلی بارٹی نے پیٹکووچ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...