جنوبی پنجاب :سسٹم اوورلوڈ ،100سے زائد ٹرانسفامرز میں دھماکے بجلی بند شہریوں کا احتجاج

جنوبی پنجاب :سسٹم اوورلوڈ ،100سے زائد ٹرانسفامرز میں دھماکے بجلی بند شہریوں ...

  



وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا سٹی فیڈر پر گذشتہ کئی روز سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں کئی روز سے سورج سوا نیزے پر ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں بھی ذرہ بھر فرق نہ آناپہلے ہی سوہان روح بنا ہوا تھا جبکہ بجلی کی طویل بندش اور لووولٹیج کی سپلائی نے سونے پر سہاگہ کا کام کیا ہوا ہے قیامت خیز گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی اور لووولٹیج (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے باعث دن اور رات میں ائیر کنڈیشنڈ، کولر اور پنکھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے شہریوں کا سکون غارت ہوکر رہ گیا ہے جبکہ کئی روزہ دار گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگئے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث واٹر سپلائی سکیمیں بند ہوکر رہ گئی ہیں اور ان سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کئی روز سے معطل ہوکر رہ گئی ہے جس سے شہر بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے پانی نہ ملنے کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے اور روزہ دار ہاتھوں میں پانی کے برتن اٹھائے تپتی دوپہر میں پانی کے حصول کے لیے سرگرداں نظر آتے ہیں جبکہ بجلی سے وابستہ چھوٹے کاروباری جن میں ڈرنک کارنر، ٹیلرز، ویلڈرزاور الیکٹرانکس سمیت دیگر کاروباری حضرات کا کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے اور وہ سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے واپڈا حکام کو کوستے نظر آتے ہیں اس ساری صورتحال نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے جس پرسول سوسائٹی نے حکومت کے واضع اعلان کے باوجود ماہ رمضان کے مقدس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور لووولٹیج کے خلاف آج بروز سوموار دن دس بجے واپڈا حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی کال دی ہے سینکڑوں کی تعداد میں شہری روزہ کی حالت میں چوک پل دنڑ وہوا پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ قیامت خیز گرمی میں وہوا تونسہ روڈ پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...