خانیوال ‘ زہریلے چاول کھانے سے 8افراد  بے ہوش ‘ بچوں کی حالت تشویشناک

  خانیوال ‘ زہریلے چاول کھانے سے 8افراد  بے ہوش ‘ بچوں کی حالت تشویشناک

  



خانیوال (بیورونیوز )زہریلہ کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد بے ہوش ہوگئے ‘ تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقہ عباس نگر میں زیریلے چاول کھانے سے ایک ہی(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

 خاندان کے 8افراد سادیہ، محمدہادی، طلحہ، رضیہ، محمد علی، طاہر ،شاہدہ اور ارشد بے ہوش ہوگئے زہریلے چاول کھانے والوں میں6بچوں سمیت2خواتین شامل ہیں زہریلے چاول افطاری کے وقت نامعلوم شخص گھر کے باہر بچوں کو دے کر گیا تھا اہل خانہ افطاری کے وقت چاول کھاتے ہی حالت بگڑ نی شروع ہوگئی چاول کھانے والے6بچوں سمیت8افراد کو ریسکیو1122نے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا ڈاکٹروں کے مطابق بے ہوش ہونے والی بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر