رحیمیار خان ‘ ہیلتھ ورکرز کی غفلت ‘ دو نومولود جڑواں بچے جاں بحق

  رحیمیار خان ‘ ہیلتھ ورکرز کی غفلت ‘ دو نومولود جڑواں بچے جاں بحق

  



رحےم یارخان(بیورو رپورٹ)بی ایچ کیو بھونگ ہسپتال کے لیڈی ہیلتھ ورکروں کی غفلت سے دو نومولود جڑواں بچے انتقال کر گئے‘ بخش آباد کے رہائشی سلطان احمد دشتی اور شاہ علی دشتی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جمعہ کی رات نو بجے بچی کو زچگی کیلیے بنیادی ہیلتھ مرکز بھونگ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ہسپتال لے آے جہاں بیٹھی لیڈی ہیلتھ ورکر نے کہا پہلے الٹرا ساونڈ کرا لو پھر میں دیکھوں گی تو ہم رات کو واپس آگئے اور ہفتے کے دن الٹراساونڈ کراکے دوپہر کو واپس بھونگ ہسپتال آگئے جہاں لیڈی ہیلتھ ورکر صائمہ بی بی کا رویہ انتہائی نامناسب تھا الٹراساونڈ بھی نہیں دیکھا موبائل فون سے کھیلتے رہے اور ہمیں کہا کہ آپ لوگ چھوٹے چھوٹے معاملات پہ عورتوں کو ہسپتال میں لے آتے ہو ابھی زچگی کو پورے دو مہینے لیٹ ہے اپنی بچی کو واپس لے جاو اور درد کیلیے اینٹی بائیو ٹک گولیاں دے دیں ہم نے گولیاں بچی کو کھلائیں تو واپسی پہ راستے میں بچی کو زچگی ہوگئی جس سے دونوں جڑواں بچے مرگئے شاہ علی دشتی اور سلطان دشتی نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی ر کمیشن رحیم یار خان ڈی سی رحیم یار خان سے احتجاج کرتے ہوے مطالبہ کیا ہمیں انصاف فراہم کرکے مذکورہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

جڑواں

مزید : ملتان صفحہ آخر