عامر سہیل نے پہلے میچ میں شکست کی وجہ ٹاس کو قرار دیدیا

عامر سہیل نے پہلے میچ میں شکست کی وجہ ٹاس کو قرار دیدیا

  



ٹرینٹ برج(یواین پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل گرین شرٹس کے آئندہ میچوں میں بھرپور کم بیک کیلئے پرعزم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں جو فتح دلا سکتے ہیں۔سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر پرستاروں کو پہلے میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی ہو گی کیونکہ ناکامی کا انداز اچھا نہیں تھا تاہم ایسی شکست سے پلیئرز خود بھی متاثر ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت شروع ہونے والے میچوں میں ٹاس جیت کر بالنگ کرنا اہم بات ہے لیکن ٹیم کو ٹاس میں ناکامی کے بعد بیٹنگ کرنا پڑی اور ابتدائی دس اوورز میں تین وکٹیں گنوا دی جائیں تو کم بیک کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔عامر سہیل کا کہنا تھا کہ اس تاثر کو ختم کرنا بھی ضروری ہے کہ ٹرینٹ برج کی یہ وکٹ 400 پلس سکور کی نہیں بلکہ ایک نئی پچ تھی جس پر گیند رک کر آ رہی تھی اور دن کا میچ ہونے کے سبب اس پر نمی بھی موجود تھی ورنہ اسی میدان پر پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں 340 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...